24 فروری 2015 - 12:57
'بان کی مون' کا ایران جوہری مذاکرات کی حمایت پر زور

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل 'بان کی مون' اسرائیل کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے باوجود اس عمل کی بھرپور حمایت پر زور دیتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل 'بان کی مون' اسرائیل کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے باوجود اس عمل کی بھرپور حمایت پر زور دیتے ہیں.

يہ بات اقوام متحدہ كے سربراہ كے ترجمان 'اسٹيفن دوجر' نے گزشتہ روز نيويارك ميں صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے بتائي.
انہوں نے كہا كہ بان كي مون اسرائيل كي جانب سے كئے جانے اقدامات سے كبھي متاثر نہيں ہوں گے اور ماضي كي طرح ايران اور گروپ 1+5 كے درميان جوہري مذاكرات كي حمايت كو جاري ركھيں گے.
ترجمان نے اس بات پر زور ديا كہ غاصب صيہوني حكمرانوں كي جانب سے تہران اور عالمي طاقتوں كے درميان ممكنہ حتمي جوہري معاہدے كو سبوتاژ كرنے كے اقدامات سے اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل كے مؤقف پر كوئي تبديلي نہيں آئے گي.
انہوں نے مزيد كہا كہ بان كي مون نے ہميشہ ايران جوہري مسلے كو سفارتكاري سے حل كرنے پر زور ديتے ہوئے تمام فريقين كے مفادات كو برقرار ركھنے كي ضرورت كو اجاگر كيا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲